کابل: خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک

شائع July 12, 2013

۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔

کابل: پولیس کے مطابق، کابل کے نواح میں ایک خود کش بمبار نے افغان پولیس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے تیسرے روز اور  پہلے جمعہ کو کیا گیا ہے۔

کابل پولیس کے سربراہ محمد ایوب سالنگی نے اے ایف پی کو بتایا کہ آج صبح ایک خود کش بمبار نے خود کو کابل شہر کے نواح میں دھماکے سے اڑا دیا۔

سالنگی کا کہنا تھا کہ بمبار ایک مسافر ٹیوٹا سیدان گاڑی میں تھا۔ پولیس نے گاڑی کو روکا اور ہر ایک کی تلاشی لینا چاہی۔ اس دوران بمبار وہاں سے بھاگ گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

کابل کرائم برانچ کے سربراہ جنرل محمد ظاہر نے کہا کہ حملہ کابل کے نواح میں میر باچا کوٹ ضلع میں کیا گیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان نے گزشتہ ہفتے رمضان کے دوران حملے تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

قومی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مزاحمت کاروں نے افغان فورسز پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک لاکھ کے قریب امریکی قیادت میں نیٹو فوجی افغانستان سے آئندہ سال کے آخر تک انخلاء کی تیاری کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025