کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کئے نصف سے زائد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کا ریڈ زون بھی اندھیرے کا شکار ہوگیا۔

الیکٹرک ترجمان نے عادل مرتضیٰ نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کا بندش ہائی ٹینشن لائن کے ٹرپ ہونے کی وجہ سے ہوی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کو دوبارہ بحال ہونے میں 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے بجلی کی بندش کی وجہ جامشورو گرڈ کے 500 کلو واٹ کے دو سرکٹس کے ٹرپ ہوجانا بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جامشورو گرڈ پر انجینیئرز کو بھیجا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: بجلی و پانی کے بحران پر ہڑتال اور مظاہرے

بجلی کے بحران سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، طارق روڈ، کھارادر، کیماڑی، لیاقت آباد، منظور کالونی، کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لسبیلہ و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بھی کراچی میں بجلی کا سنگین بحران سامنے آیا تھا جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی لوڈشیڈنگ: کے-الیکٹرک کے سی ای او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

بعد ازاں 12 مئی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کرلیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں