وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ، وزیردفاع اور وزیراطلاعات سمیت 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے 15 وزارتیں اپنے اراکین اور اتحادی جماعتوں کو 6 وزارتوں کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے دور حکومت میں وزیرخارجہ رہنے والے شاہ محمود قریشی کو ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ کاقلمدان دیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو 2، عوامی مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ (ق)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ایک، ایک وزارت دی گئی ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور سابق وفاقی وزیرقانون بابر اعوان سمیت 5 شخصیات کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں