کیا آپ نے پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد 2 ' دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو اب اسے آن لائن مفت دیکھا جاسکتا ہے۔

2014 کی سپرہٹ فلم نامعلوم افراد کا یہ سیکوئل گزشتہ سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوا تھا اور یہ بھی باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں : فلم ریویو: نامعلوم افراد 2

دونوں فلموں میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

نامعلوم افراد 2 کی کہانی میں یہ تینوں کیپ ٹاﺅن میں دکھائے گئے ہیں اور ان کے پاس ایک امیر عرب شیخ (نیئر اعجاز) کا سونے سے بنا کموڈ آجاتا ہے۔

مزید پڑھیں : نامعلوم افراد - 2 : ’سونے کا کموڈ‘ چوری

اس فلم میں ہانیہ عامر اور عروہ حسین نے بھی اہم کردار ادا کیے، جبکہ دھوپ کنارے اور تنہائیاں جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی مرینہ خان نے بھی نامعلوم افراد 2 کے ذریعے ڈیبیو کیا۔

ایک سال بعد اب اس فلم کو یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

اے آر وائی میڈ ان پاکستان نامی یوٹیوب چینل پر یہ مکمل فلم دیکھی جاسکتی ہے یا نیچے بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز سے پہلے تیسری فلم کی باتیں

گزشتہ سال اس فلم کی ریلیز سے قبل ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریباً پوری فلم کیپ ٹاﺅن میں عکسبند کی، اس لیے یہ کافی دلچسپ ہوگی جبکہ فلم کا کلائمیکس بھی گزشتہ فلم سے بڑا ہوگا۔

اسی طرح پروڈیوسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ یہ سیکوئل نامعلوم افراد سے الک ہے، جنھوں نے پہلی فلم نہیں دیکھی، وہ یہ فلم دیکھیں، کیونکہ اس میں صرف کردار وہی ہیں، باقی کہانی الگ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں