‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ریکارڈ کارڈ الٹ پلٹ کردیے

فلم کو عید کے دن ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کو عید کے دن ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے پاکستانی باکس آفس کے تمام ریکارڈ کارڈ الٹ پلٹ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، ماورا حسین، کبریٰ خان، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان کی اس فلم کو عید کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کا مقابلہ فہد مصطفیٰ کی ایک اور فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ اور ‘پرواز ہے جنون‘ سے تھا۔

مصالحہ کمرشل فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے نہ صرف تمام پاکستانی فلموں کو پیچھے چھوڑا، بلکہ اس نے نیا ریکارڈ بھی بنالیا۔

یہ بھی پڑھیں: جوانی پھر واپس آگئی

فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید کے مطابق ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن پاکستان بھر سے 3 کروڑ 29 لاکھ روپے کی ریکارڈ کمائی کی۔

یوں یہ پہلی فلم تھی جس نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی، اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں ریلیز ہونے والی علی ظفر اور مایا علی کی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ نے پہلے دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 31 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

یوں فلم نے پہلے ہی دن پاکستان سمیت دنیا بھر سے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے بٹور کر تمام ریکارڈ کارڈ الٹ پلٹ کردیے۔

یوں ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ابتدائی 2 دن میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے دنیا بھر سے 10 کروڑ 72 لاکھ روپے کمائے۔

فلم نے پاکستان بھر سے ابتدائی 2 دن میں 6 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔

ریکارڈ کمائی کے ساتھ جوانی پھر نہیں آنی 2 وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی، جس نے ابتدائی 2 دن میں دنیا بھر سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ دیگر فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دے گی، تاہم یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ‘لوڈ ویڈنگ’ اسے شکست دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘بہکا رے‘ دل اپنے قاتل کے ہی آگے پیچھے گھوم رہا

دوسری جانب ‘لوڈ ویڈنگ’ اور ‘پرواز ہے جنون’ بھی اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ہے، اس سیریز میں ماورا حسین اور فہد مصطفیٰ پہلی بار جلوہ گر ہوئے۔

سیریز کی پہلی فلم بھی مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں