سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار باؤلر لاسیتھ ملنگا کی واپسی ہوئی ہے۔

تجربہ کار باؤلر ملنگا نے آخری مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کے خلاف کولمبو کے میدان میں کی تھی جس کے بعد وہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ملنگا نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 35 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی اور سری لنکا یہ میچ 6 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ 35 سالہ ملنگا نے ڈومیسٹک ٹی20 سیریز میں سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا جس کے بعد انھیں ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے جولائی 2004 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اب تک 301 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ٹی20 طرز میں 90 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا اعلان، ویرات کوہلی ٹیم سے باہر

ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

اینجلو میتھیوز (کپتان)، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، اپل تھارنگا، دنیش چندیمل، دھنشکا گوناتھلیکا، تھسارا پریرا، داسن شناکا، دھننجایا ڈی سلوا، اکیلا دھننجایا، دلرووان پریرا، آمیلا آپونسو، کوسن راجیتھا، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، لاستھ ملنگا

متحدہ عرب امارات میں میں ہونے والے 14ویں ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر کو گروپ بی کی ٹیموں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس سے قبل پاکستان 16 ستمبر کو گروپ کی تیسری ٹیم سے مدمقابل ہوگا جو کوالیفائیر ہوگی۔

ایشیا کپ کے لیے گروپ اے میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہے، سری لنکا کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 17 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں