• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

بل ادا نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاؤس کی بھی بجلی کاٹ دیں گے،ای سی سی

شائع September 3, 2018

اقتصادی تعاون کمیٹی ( ای سی سی ) نے بجلی چوروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے ساتھ ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سمیت جو بھی بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی چوری کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران سابق حکومت کی جانب سے 480 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگیاں غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پورے پاور سیکٹر کا فنانشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ای سی سی کا پہلا اجلاس، بجلی کے نادہندگان کیلئے پری پیڈ میٹرز لگانے کی تجویز

ذرائع کے مطابق گردشی قرضے کی ادائیگیوں میں گڑبڑ کرنے والے ذمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی وزیر اعظم ہاؤس سمیت جو بھی بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کا بل ادا نہ کرنے والے اداروں کو پری پیڈ بل بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 3 ماہ میں بجلی چوروں کے میٹر اتارلیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ بل نادہندگان کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی نجکاری پر اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی 'اقتصادی رابطہ کمیٹی' تشکیل

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کھادیں برآمد کرنے کی اجازت دینے سے 15 ارب روپے منافع کمایا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ربیع سیزن میں کھاد کی ضرورت پوری کرنے کے لیے میکانزم تشکیل دیا جائے گا اور ڈومیسٹک کمپنیوں کے ذریعے کھاد کی تقسیم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریلوے ملازمین کو پینشن کی ادائیگیوں کے لیے پنشن پلان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025