یہ اطاعات تو پہلے ہی آرہی تھیں کہ اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی آئی فون کے ٹکر کا 3 کیمروں والا موبائل متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ کمپنی بہت جلد ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے جارہی ہے، جس میں ایک یا دو نہیں بلکہ پورے چار بیک کیمرے موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ پہلی کمپنی ہوگی جو اس طرح کا موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔

مزید پڑھیں: سام سنگ اورآئی فون کی جانب سے 3 کیمروں والے موبائل متعارف کرائے جانے کا امکان

جب ہم 4 کیمروں کی بات کررہے ہیں تو یہاں یہ بھی جان لیں کہ یہ چاروں کیمرے اسمارٹ فون کے بیک سائڈ پر موجود ہوں گے، جن کی مدد سے آپ فرنٹ کیمرا کے ساتھ انہیں ملا کر شاندار تصویر لے سکتے ہیں۔

جس کا مطلب فرنٹ اور بیک ملا کر اس فون میں 5 کیمرے موجود ہوں گے۔

یہ فون رواں سال کے آخر میں لانچ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے، جس میں کیمروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اور بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون بھی لانچ کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں