سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش کی جارہی ہے، جس میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اب یہ سائٹ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔

اس وقت یہ ری ڈیزائن ہر ایک کو دستیاب نہیں مگر گزشتہ دنوں کپنی نے ایک ٹوئیٹ میں اس کی جھلک پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر میں فیس بک جیسے فیچرز کی آزمائش

تاہم محدود تعداد میں صارفین ضرور اس نئی ری ڈیزائن ویب سائٹ کو استعمال کررہے ہیں۔

اور ایسا لگتا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے کچھ اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔

اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔

اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔

آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر کا امریکی صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کا اشارہ

اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔

ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی دیا جائے گا جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔

فی الحال اس نئے ڈیزائن کی آزمائش شروع ہوئی ہے اور صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں