ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کردی

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2018
ہانگ کانگ کے دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں— فوٹو: اے پی
ہانگ کانگ کے دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں— فوٹو: اے پی

ہانگ کانگ کے نزاکت خان اور انشومان رتھ نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 174رنز کی اوپننگ شراکت قائم کر کے اپنے ملک کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ قائم کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے اوپنرز نے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے تمام بھارتی باؤلرز کی خوب خبر لی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور پہلی وکٹ کے لیے 174رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کے امکانات پیدا کیے۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے لیے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

نزاکت 92 اور انشومن 73رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بھی ہانگ کانگ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ انہی دونوں بلے بازوں کے پاس تھا جب 2 سال قبل انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 170 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

زاھداللہ یوسفزای Sep 19, 2018 01:19pm
آپ کی رائےھانک کانگ نے زبرداست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا میں بہت خوش ہو Well com