ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کے نئے فون متعارف کرادیے گئے۔

خیال رہے کہ یہ فونز متعارف ہونے سے کچھ دن قبل ہی لیک ہوکر مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھی پیش ہوگئے تھے جس کے بعد اب گوگل کے پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل فونز آفیشلی سامنے آچکے ہیں۔

گوگل پکسل ایکس ایل تھری کی اسکرین 6.3 انچ ہے، جب کہ اس میں 128 جی بی تک ڈیٹا اسٹوریج کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل پکسل ایکس ایل کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا جب کہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل کے پکسل فون لیک ہوکر مارکیٹ میں پہنچ گئے

اس فون کی اسکرین گوگل کے پچھلے پکسل فونز سے بڑی اور بہتر ہے۔

جبکہ فون کا کیمرا بھی گزشتہ فونز سے بہتر قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم ایک فیچر جو اس فون کا سب سے خاص قرار دیا گیا وہ اس کی فون کال کوالٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل 3 بھی نوچ ڈیزائن سے لیس؟

رپورٹ کے مطابق کسی کی کال آنے کے وقت اگر اسکرین بٹن پریس کیا جائے تو کالر کو آپ کی آواز صاف سنائی دے گی، اس کے لیے آپ کو فون خود سے قریب کرنے کی ضرورت نہیں۔

گوگل پکسل ایکس ایل کی قیمت 850 ڈالر تک ہے، جب کہ پکسل کی قیمت 650 ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں