واٹس ایپ کے نئے فیچر میں دلچسپ اسٹیکرز کا اضافہ

27 اکتوبر 2018
اب صارفین بات چیت کے درمیان دلچسپ اسٹیکرز کا استعمال کرپائیں گے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
اب صارفین بات چیت کے درمیان دلچسپ اسٹیکرز کا استعمال کرپائیں گے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے جس نے اب اپنی ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین اپنی بات چیت یا جذبات کے اظہار کے لیے ایپس میں دیے اسٹیکرز، جفس اور ایموٹیکنز استعمال کرتے ہیں اور اس ہی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب واٹس ایپ نے اپنے خود کے اسٹیکرز تیار کرلیے ہیں۔

واٹس ایپ میں موجود ان اسٹیکرز کو استعمال کرنے کے لیے ایک خاص اسٹیکر بٹن دیا جائے گا، جس کے استعمال کے بعد یہ چیٹ پر نظر آئیں گے۔

ان اسٹیکرز کے نئے پیک میں آپ کو جو بھی پسند آئے اسے بار بار استعمال کرنے کے ساتھ انہین فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں تاہم یہ اسٹیکرز ایکٹو ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ فی الحال 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔

اسٹیکرز اور ایموٹیکنز کا استعمال صارفین کے درمیان بےحد مقبول ہے، واٹس ایپ کے ان نئے اسٹیکرز کو آپ گوگل پلے یا کسی اور ایپ اسٹور سے انسٹال کرسکتے ہیں۔

اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کے بعد یہ اسٹیکرز آپ کے واٹس ایپ کا حصہ خود بہ خود بن جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں آپ خود اپنے اسٹیکرز بھی تیار کرسکتے ہیں، لیکن اس فیچر کو سامنے آنے میں وقت لگے گا۔

اینڈرائڈ فون کے ساتھ ساتھ آئی فون میں بھی یہ اسٹیکرز جلد سامنے آجائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں