تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ سے فوجی حکام کی ملاقات

شائع November 6, 2018

راولپنڈی: فوجی حکام نے خاتون فوجی اہلکار اور ان کے شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی 11 سالہ گھریلو ملازمہ کنزہ بشیر سے ملاقات کی۔

مذکورہ تحقیقات سے جڑے ذرائع کے مطابق گھریلو ملازمہ نے حکام کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں تشدد کے نشانات بھی دکھائے۔

فوجی افسران نے گھریلو ملازمہ کا بیان ریکارڈ کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا کیونکہ ایک ملزم جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں اطلاعات اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی افسر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر ’خاتون فوجی افسر کا تشدد'

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے علم میں آنے کے بعد فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی کو پولیس واپس راولپنڈی لے آئی تھی۔

ایک سینئر افسر نے ڈان کو بتایا کہ 'چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود دیگر بچوں کی طرح کنزہ فلحال اسکول نہیں جائے گی کیونکہ وہ یہاں صرف اپنے کیس کے سلسلے میں موجود ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہتر محسوس کررہی ہے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ان کے والدین کو ہفتے میں ایک مرتبہ ان سے ملنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں ایک خاتون فوجی افسر کو ملزم قرار دیا گیا تھا اس لیے پولیس نے اس حوالے سے فوجی حکام سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ تشدد کیس: خاتون فوجی افسر اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج

ملزمہ کے خاوند، جو ایک ڈاکٹر ہیں، کو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا تھا، انہیں آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ابتدا میں انہوں نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی لیکن ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کیا لیکن اپنے بیان میں تسلیم کیا بغیر بتائے گھر سے باہر جانے پر ملازمہ کو ایک یا دو مرتبہ تھپٹر مارا تھا۔

دوسری جانب میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق ایکس رے رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ گھریلو ملازمہ کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی کی پسلی کی 2 ہڈیاں فریکچر بتائی گئی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصے تشدد سے متاثر نہیں تاہم لڑکی نے بازوں میں شدید درد کی شکایت کی۔

مزید پڑھیں: لاہور : 11 سالہ ملازمہ پر تشدد میں ملوث میاں بیوی گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سینئر افسر کی شکایت پر ایئرپورٹ پولیس نے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔


یہ خبر 6 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (2) بند ہیں

asif paul Nov 06, 2018 11:00am
the punishment if awarded by law must be made public
AFTAB AHMED Nov 06, 2018 11:07am
جنگل کا قانون رائج ھے ھمارے ملک پاکستان میں نہ یہ ٹھیک کرنا چاھتے اور نہ ھی یہ ھو گا

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025