سنوڈن روس چھوڑ دینگے، پیوٹن

شائع July 15, 2013

ایڈورڈ سنوڈن ، فائل فوٹو۔۔۔۔

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے پیر کے روز کہا ہے کہ خفیہ امریکی پروگرام منظر عام پر لانے والے ایڈورڈ سنوڈن جو گزشتہ تین ہفتوں سے ماسکو ایئر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، جیسے ہی روس چھوڑنے کے قابل ہو جائیں گے روس چھوڑ دیں گے۔

روسی خبررساں ایجینسی نے صدر پیوٹن کا حوالہ دیا کہ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ سنوڈن کو روس چھوڑنے کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے، سنوڈن 23 جون کو ہانگ کانگ سے روس پہنچے تھے، "وہ بن بلائے ہماری سر زمین  پر پہنچے تھے۔"

ایجینسی کے مطابق صدر نے مذید کہا کہ وہ دوسرے ممالک کو خوفزدہ کر رہا ہے، اس لیئے کوئی بھی اسے لینا نہیں چاہتا، اس نے انھیں ہماری سر زمین پر پھنسا دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025