محمد مرسی کو رہا کیا جائے، جرمنی

شائع July 15, 2013

مصر کے سابق صدر محمد مرسی۔ اے پی فائل فوٹو۔
مصر کے سابق صدر محمد مرسی۔ اے پی فائل فوٹو۔

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں فوج کی جانب سے برطرف کئے جانے کے بعد تین جولائی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سرکاری نشریاتی ادارے اے آر ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزیر خارجہ گیوڈوویسٹر ویلے کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ مسٹر مرسی کو رہا کیا جانا چاہئے اور مصر کے تمام گروپوں کو شامل کرکے ایک جامع سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں مشترکہ راستہ تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔

مصر کے پہلے آزادانہ منتخب صدر کو تین جولائی کو اس وقت برطرف کیا گیا تھا جب لاکھوں کی تعداد میں افراد انکے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس کے بعد سے مرسی کی اخوان المسلمون تنظیم کی قیادت میں برطرفی کیخلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں اور وہ احتجاجی تحریک کی اپیل کر رہی ہے۔

ان کا الزام ہے کہ فوج اور پولیس نے پیر کے روز نماز کی ادائیگی کے دوران اس کے حامیوں کا قتل عام کیا جس کے دوران 51 افراد مارے گئے۔

امریکہ نے بھی مرسی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ان کی اخوان المسلمون تنظیم کے ارکان کی گرفتاری کی لہر کی مذمت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025