گزشتہ دنوں پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

اس فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا تھا جس کو رکھنے والے 35 ممالک میں ویزا لگوائے بغیر جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پہلی بار دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے پاس

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ان ممالک کی تعداد 35 ہے مگر ان میں سے بھی صرف 8 ممالک ایسے ہیں جو بغیر ویزا کے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں (دنوں کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے)۔

باق ممالک میں آپ کو وہاں پہنچنے پر ویزا لینا پڑتا ہے، کچھ میں ویزا آن ارائیول کے ساتھ ای ویزا کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ باقی مقامات پر ای ویزا لینا پڑتا ہے جبکہ 7 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

جہاں ویزہ کی ضرورت نہیں (مگر پاسپورٹ ہونا ضروری ہے)

ڈومینیکا (کیریبین جزائر کا چھوٹا ملک) 180 دن تک بغیر ویزے کے قیام ممکن

ہیٹی (کیریبین جزائر میں ایک ملک) 90 دن تک قیام ممکن

مائیکرونیشیا (بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک) 30 دن تک قیام ممکن

قطر (مشرق وسطیٰ کا ملک) 30 دن تک قیام ممکن

سینٹ وینسیٹ و گرینا ڈائنز (امریکا کے قریب واقع ایک چھوٹا ملک) 30 دن تک قیام ممکن

ٹرینیڈا ڈو ٹوباگو (امریکی ملک)

وانواتو (آسٹریلیا کے قریب واقع ملک) 30 دن تک قیام ممکن

سیچیلیس (بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل ملک) 30 دن تک قیام ممکن

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ کی تاریخ اور ارتقاء

پہنچنے میں ویزہ لینے والے ممالک

کیپ ورڈی (مغربی افریقی ملک)

کمروز (بحر ہند میں واقع جزیرہ نما ملک) 45 دن کے لیے

مالدیپ (جنوبی ایشیائی ملک) 30 دن

موریطانیہ (افریقی ملک)

موزمبیق (افریقی ملک) 30 دن

نیپال (جنوبی ایشیائی ملک) 90 دن

جمہوریہ پلاﺅ (بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پر مشمل ملک) 30 دن

سامووا (بحر الکاہل میں واقع ایک چھوٹا ملک) 60 دن

صومالیہ (افریقی ملک) 30 دن

ٹوگو (افریقی ملک) 7 دن

مشرقی تمور (انڈونیشیاءکے ساتھ واقع چھوٹا سا ملک) 30 دن

تووالو (آسٹریلیا کچھ دور واقع دنیا کا چوتھا چھوٹا ترین ملک) 30 دن

پہینچے پر ویزہ/ای ویزہ والے ممالک

کمبوڈیا (ایشیائی ملک) 30 دن کے لیے

گنی بساﺅ (افریقی ملک) 90 دن

مڈغاسکر (افریقی ملک) 90 دن

روانڈا (افریقی ملک) 30 دن

یوگنڈا (افریقی ملک)

ای ویزہ والے ممالک

ترکی (ایشیا اور یورپ کے سنگم میں واقع ملک)

میانمار (ایشیائی ملک) 28 دن

ملائیشیا (ایشیائی ملک) 30 دن

لیسوتھو (جنوبی افریقی ملک) 14 دن

کینیا (افریقی ملک)90 دن

گبون (افریقی ملک)

ایتھوپیا (افریقی ملک)

جبوتی (افریقی ملک)

آئیوری کوسٹ (افریقی ملک)

آذربائیجان (وسطی ایشیائی ملک)

تبصرے (2) بند ہیں

white noise Dec 05, 2018 02:08am
such a disgrace, when I first went to Singapore back in the days, I did not needed a visa on Pakistani passport.
Kareem Dec 05, 2018 02:45pm
In 1988 I did not need a visa to go to Japan on a Pakistani Passsport.