واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ میسنجر ہے اور اس کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران کئی دلچسپ فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے۔

سب سے پہلا فیچر تو پکچر ان پکچر سپورٹ ہے جس کی آزمائش تو کافی عرصے سے چل رہی تھی مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب ویڈیوز کو واٹس ایپ سے نکلے بغیر چیٹ ونڈو میں دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

تاہم یہ فیچر انسٹاگرام، یوٹیوب یا فیس بک ویڈیوز تک ہی محدود ہے کسی اور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو یہ سپورٹ نہیں کرتا۔

دوسرا فیچر جو اس ایپ میں خاموشی سے متعارف کرایا گیا وہ گروپ میسجنگ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کافی اچھی خبر ہے۔

اس فیچر کی بدولت وہ گروپ میں کسی بھی فرد سے پرائیویٹ ون آن ون چیٹ کرسکیں گے، بس اس کے لیے کسی میسج کو کلک کرکے رکھیں اور اوپر تھری ڈاٹ میں چھپے آپشن رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے پیغام بھیج دیں۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کالنگ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

ابھی واٹس ایپ میں صارفین کو گروپ ویڈیو کالنگ کے لیے پہلے کسی ایک فرد کو ویڈیو کال کرنا پڑتی ہے اور پھر اس میں لوگوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

مگر اب اس ڈیوائن کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے اور 4 افراد سے بیک وقت گروپ ویڈیو کال پر بات کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا 'افواہوں' کو روکنے کیلئے اہم اقدام

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

کمپنی کے مطابق گروپ کالنگ فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی اور کال کوالٹی کا انحصار آپ کے دوستوں کے انٹرنیٹ کنکشن پر بھی ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں