فلم ہوم الون کا وہ راز جس کا علم 28 سال بعد ہوا

27 دسمبر 2018
یہاں تک کہ مرکزی کردار نبھانے والے بچے کو بھی اس کاعلم اب ہوا — اسکرین شاٹ
یہاں تک کہ مرکزی کردار نبھانے والے بچے کو بھی اس کاعلم اب ہوا — اسکرین شاٹ

اگر ہولی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو پاکستان میں بہت کم فلمیں ایسی ہوں گی جو لوگوں کو طویل عرصے تک یاد رہ جائے۔

مگر ایک فلم ایسی ہے جو اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے جس کی وجہ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی یا این ٹی ایم پر اس کا نشر ہونا ہے اور اب بھی وہ اکثر ٹی وی چینیلز پر نظر آجاتی ہے۔

اور وہ ہے ہوم الون۔

1990 کی اس کلاسیک فلم کو اب 28 سال ہوچکے ہیں مگر اب جاکر لوگوں کو اس کے بارے میں ایسا راز معلوم ہوا ہے جس نے متعدد کو شاک کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : اگر ’ٹائی ٹینک‘ فلم کا ہیرو نہ مرتا تو کیا ہوتا؟

درحقیقت فلم کے ایک مقبول سین جس میں گھر میں اکیلا رہ جانے والا بچہ پیزا ڈیلیوری بوائے کو ایک فلم کے منظر سے خوفزدہ کرکے بھگاتا ہے، وہ کسی حقیق فلم کا نہیں بلکہ ہوم الون کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

جی ہاں واقعی ہوم الون میں جس گینگسٹر فلم کو دکھایا گیا وہ 'جعلی فلم تھی۔

معروف ہولی وڈ سیلیبرٹی سیٹھ روگن نے اس بات کا انکشاف ایک ٹوئیٹ میں کیا 'میرا پورا بچہن یہ سوچتے گزرا کہ کیون ہوم الون میں جس فلم اینجلز ود فلتھی سولز کو دیکھ رہا تھا، درحقیقت وہ ایک پرانی فلم ہے'۔

مارول سیریز کے معروف کردار کیپٹن امریکا کو نبھانے والے اداکار کرس ایونز نے اس پر ریپلائی کیا ' کیا ایسا نہیں ہے؟'

کامیڈین نک کرول بھی یہ جان کر حیران رہ گئے اور ٹوئیٹ کیا ' کیا ایسا نہیں ؟ (میں مرنے کی حد تک سنجیدہ ہوں)'۔

سیٹھ روگن نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کے بچپن کی یادوں کو خراب کرنے پر معذرت کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ فلم میں کیون کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ماکولی کالکن کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا جس کا انکشاف انہون نے سیٹھ روگن کے ٹوئیٹ کے بعد کیا۔

درحقیقت فلم کے اندر وہ گینگسٹر فلم ایک 1938 کی فلم اینجلز ود ڈرٹی فیسز کی پیروڈی تھی مگر اس کا ڈائیلاگ اب ہولی وڈ کلاسیک میں شامل ہوچکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں