اسلام آباد میں قطر کے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2018
زلفی بخاری اور  قطر کے سفیر سقر بن مبارک اسلام آباد میں ویزا سینٹرکا افتتاح کررہے ہیں — فوٹو : ریڈٰیو پاکستان
زلفی بخاری اور قطر کے سفیر سقر بن مبارک اسلام آباد میں ویزا سینٹرکا افتتاح کررہے ہیں — فوٹو : ریڈٰیو پاکستان

قطر نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور پاکستان میں تعینات قطری سفیر سقر بن ملک نے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔

پاکستان اب دنیا کے ان 8 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں قطر نے ویزا کے فوری اجرا کے لیے سہولت سینٹر قائم کیا ہے۔

زلفی بخاری نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوحا نے پاکستانی ملازمین کے لیے ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سعودی عرب سے واپس آنے والے ہنرمند پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے لیے بھی مذاکرات کررہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے کہا کہ ماضی میں ویزا کا عمل قطری حکومت کنٹرول کرتی تھی لیکن اب درخواست گزار اسلام آباد میں قائم سینٹر میں ویزا کی درخواست دے کر باآسانی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل نومبر میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کو پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم نے سیالکوٹ سے نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانوی ایئر لائنز 'برٹش ایئرویز' نے آئندہ سال جون سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشرق وسطیٰ کے لیے برٹش ایئرویز کے ہیڈ آف سیلز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’برٹش ایئرویز میں تمام افراد پاکستان واپس آنے کے لیے خوش ہیں اور نئے ایئرپورٹ پر ہماری پرواز کے اترنے سے پر امید ہیں‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shaheer Dec 29, 2018 02:41pm
I want to ask a question vissa apply krny k liye isl vissa center jana pary ga??