حکومت پاکستان نے کیا قومی مٹھائی کا اعلان

02 جنوری 2019
قومی مٹھائی کے لیے ٹوئٹر پر پول ہوا — شٹر اسٹاک فوٹو
قومی مٹھائی کے لیے ٹوئٹر پر پول ہوا — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے؟ تو کیا جواب دیں گے؟

پاکستان میں متعدد مٹھائیاں ملتی ہیں جن میں برفی، گلاب جامن، چم چم، جلیبی، بالو شاہی اور دیگر لاتعداد نام موجود ہیں۔

تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

ویسے کم از کم حکومت پاکستان نے اب ضرور قومی مٹھائی کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : منہ میں پانی بھر دینے والے 15 پاکستانی پکوان

گزشتہ روز حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کے لیے ایک پول ہوا جس میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے۔

اور 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا گیا اور وہ کوئی اور نہیں ہر ایک کی پسند گلاب جامن ہے۔

جی ہاں گلاب جامن، جسے اس پول میں 47 فیصد ووٹ ملے۔

اب آپ اس کو قومی مٹھائی مانیں یا نہ مانیں مگر پول کے مطابق تو گلاب جامن کو یہ اعزاز مل گیا ہے۔

ویسے یہ بات غلط نہیں کہ گلاب جامن پاکستان کے پسندیدہ ترین میٹھے میں سے ایک ہے، جو دنیا کے مختلف حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے، یہ شیرے سے بننے والی مٹھائی ہے جس کی تیاری کے لیے ملک پاﺅڈر کا استعمال ہوتا ہے اور اسے گھی میں تلا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہ میں جاتے ہی یہ گھل جاتی ہے۔

مگر اس اعلان سے زیادہ دلچسپ اس پول میں لوگوں کے ٹوئیٹس تھے جو انتہائی مضحکہ خیز تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان

جیسے کچھ کے خیال میں سب میٹھا ہونا چاہئے، سب نیشنل ہی نیشنل ہے، یا کچھ بھی کھانے کے لیے لے آﺅ۔

کچھ لوگوں نے نسوار کو قومی میٹھا قرار دے دیا۔

بلکہ نسوار تو اس پول کے اندر ایک پول میں بھی سرفہرست رہا۔

کچھ لوگ تو گلاب جامن کے انتخاب پر کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔

کچھ نے رائے دی کہ لڈو اور کھیر کو بھی اس فہرست میں موجود ہونا چاہئے تھا۔

تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیا واقعی گلاب جامن قومی مٹھائی ہے؟

تبصرے (3) بند ہیں

Adnan2 Jan 02, 2019 11:32pm
Yummy
Tahir Jan 03, 2019 07:29am
HALWA should be our national sweet as this is used in all part of country in different forms
Muhammad Asim Jan 03, 2019 10:02am
Bilkul Gulab Jamun hona chahye