واٹس ایپ گولڈ کیا ہے اور کیا اسے اپ ڈیٹ کرنا چاہئے؟

06 جنوری 2019

ای میل

— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ گولڈ کے بارے میں سنا اور سوچا یہ کیا چیز ہے؟

بیشتر افراد کے خیال میں واٹس ایپ گولڈ اس میسجنگ اپلیکشن کا وہ ورژن ہے جو مشہور شخصیات کو دستیاب ہوتا ہے۔

پہلے تو یہ جان لیں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ ایک وائرس ہے جو صارفین کے اکاﺅنٹس کو ہیک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

درحقیقت اس وقت ایک پیغام دنیا بھر میں واٹس ایپ میں پھیل رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایک ویڈیو مارٹینلی کل سامنے آئے گی جو آپ کو فون کو ہیک کرلے گی۔

پیغام میں لکھا ہوتا ہے 'وہ تمام افراد جو واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اس میسج کو آگے پھیلائیں کہ ایک آئی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ میں کل ایک ویڈیو مارٹینلی سامنے آرہی ہے، اسے کبھی اوپن نہ کریں، یہ فون کو ہیک کرلے گی اور پھر کنٹرول حاصل کرنا مشکل ہوگا'۔

اس میں مزید لکھا ہے 'اگر آپ کو یہ میسج ملے کہ واٹس ایپ کو واٹس ایپ گولڈ سے اپ ڈیٹ کرلیں تو کبھی کلک نہ کریں، یہ وائرس بہت خطرناک ہے، اس سے سب کو آگاہ کریں'۔

اس میسج کے پہلے حصے میں ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے میں واٹس ایپ گولڈ فراڈ میسج کی بات کی گئی ہے۔

2016 سے واٹس ایپ گولڈ میسج کے مختلف ورژن گردش کررہے ہیں۔

2016 میں متعدد صارفین نے واٹس ایپ کے لمیٹڈ ایڈیشن کا دعوت نامہ ملنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں سو تصاویر بیک وقت بھیجنے، ویڈیو چیٹ اور میسجز ڈیلیٹ کرنے جیسے آپشن دینے کے وعدے کیے گئے، اس کے لیے ایک لنک پر کلک کرنا ہوتا تھا جو کہ صارفین کو ایسی ویب سائٹ کی جانب لے جاتا جو کہ ہیکرز نے تیار کی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

اگر آپ کو یہ میسج ملے تو کبھی اپ گریڈ والے لنک پر کلک نہ کریں بلکہ میسج کو فوراً ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کا ایک ہی ورژن ہے جو آپ کے فون میں پہلے سے ہی موجود ہے اور اس میں اپ ڈیٹس خودکار طور پر ہوجاتی ہیں۔