رائل رمبل مقابلے کن ریسلرز کے نام رہے؟

28 جنوری 2019
ویمن رائل رمبل میچ کے اختتامی لمحات — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
ویمن رائل رمبل میچ کے اختتامی لمحات — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ کافی دلچسپ ثابت ہوا جس میں ایک خاتون ریسلر بھی مردوں کے رائل رمبل مقابلے کا حصہ بنی تاہم دونوں میچز فیورٹ ریسلرز نے ہی جیت لیے۔

ایریزونا میں ہونے والا ایونٹ یادگار ثابت ہوا جس کے لگ بھگ تمام میچز کافی دلچسپ ثابت ہوئے۔

ہر سال ریسل مینیا کی جانب سفر کا آغاز تیس ریسلرز کے رائل رمبل مقابلے سے ہوتا ہے جس کا فاتح ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ میں چیمپئن شپ میچ کا حصہ بنتا ہے۔

مزید پڑھیں : تاریخ ساز رائل رمبل مقابلے کون جیتنے میں کامیاب ہوا؟

ویسے تو اس ایونٹ کے آغاز سے قبل بھی تین میچز ہوئے یعنی پری شو میں، تاہم اصل مقابلے اس کے بعد ہوئے۔

اسمیک ڈاﺅن ویمن چیمپئن شپ

اس مقابلے میں دفاعی چیمپئن آسکا کا مقابلہ لوگوں کی فیورٹ بیکی لنچ سے تھا اور دونوں کے دوران کافی زبردست مقابلہ ہوا جو کہ 18 منٹ تک جاری رہا۔ میچ کے دوران دونوں ریسلر ہی اپنے اچھے داﺅ لگا کر جیتنے کی کوشش کرتی رہیں مگر حیران کن طور پر جاپانی ریسلر نے بیکی لنچ کو شفاف طریقے سے اپنے داﺅ میں پھنسا کر ہار ماننے پر مجبور کردیا۔

گریڈ : A-

اسمیک ڈاﺅن ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ

49 سالہ اسمیک ڈاﺅن کمشنر شین میکموہن اور دی میز کی جوڑی کا مقابلہ چیمپئن شیمس اور سیزارو سے تھا اور میچ کے اختتامی لمحات میں شیمس نے حادثتی طور پر اپنے ساتھی کو ہی بروگ کک کا نشانہ بنادیا، جس سے دی میز کو اپنے داﺅ اسکل کرشنگ فنالے لگانے کا موقع مل گیا اور شین میکموہن نے شوٹنگ اسٹار پریس کے ذریعے فتح حاصل کرلی۔

گریڈ : B

را ویمن چیمپئن شپ

اس مقابلے کے بارے میں پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ اسے چیمپئن رونڈا راﺅسی اپنے نام کرلیں گی مگر ساشا بینکس نے کافی زبردست مقابلہ کیا، 14 منٹ طویل مقابلے میں دونوں ریسلرز نے ایک دوسرے کو چت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ایک موقع پر ساشا بینکس نے اپنے داﺅ بینکس اسٹیٹمنٹ میں چیمپئن کو بھی پھنسالیا مگر رونڈا راﺅسی نے اسے ریورس کرکے پیپرز پٹ سلم کے ذریعے حریف کو چت کرکے چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا۔

گریڈ : B+

ویمن رائل رمبل میچ

اس میچ کو جیتا تو اس ریسلر نے ہی، جس کا نام مقابلے سے پہلے لیا جارہا تھا مگر اس کی آمد کافی غیرمتوقع تھی بلکہ ایک اور ریسلر کی انجری کا فائدہ اٹھا کر اسے رنگ میں داخل ہونے کا موقع ملا، اور فاتح ریسلر بیکی لنچ تھیں جنہیں مقابلے میں شرکت کا موقع لانا کی انجری کے باعث بنا، یہ ریسلر رنگ تک پہنچنے میں ناکام ہورہی تھی جس کی وج ہسے بھی میچ 71 منٹ طویل ہوگیا۔ امیچ کے آخر میں بیکی لنچ کے مقابلے میں شیرولیٹ فلیئر، کارمیلا، بیلے اور نیا جیکس بچے تھے، جن میں سے پہلے کارمیلا، پھر بیلے باہر ہوئیں، اس کے بعد نیا جیکس کو بیکی لنچ نے باہر کیا اور آخر میں شیرولیٹ کو رنگ سے باہر پھینک کر ریسل مینیا کے چیمپئن شپ مقابلے کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی، امکان یہی ہے کہ وہ را ویمن چیمپئن رونڈا راﺅسی سے مقابلہ کرنا پسند کریں گی۔

گریڈ : A+

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ

چیمپئن ڈینیئل برائن نے چیلنجر اے جے اسٹائل کو ایک بار پھر شکست دے کر اپنی چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا، جس کے لیے انہیں ایرک رون کا شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے اے جے اسٹائلز کو چت کرنے میں چیمپئن کی مدد کی، 24 منٹ طویل یہ چیمپئن کافی سست اور مایوس کن ہی قرار دیا جاسکتا ہے جس میں تفریح کا عنصر کچھ زیادہ نظر نہیں آیا۔

گریڈ : C

یہ بھی پڑھیں : رائل رمبل 2017 مقابلہ غیر متوقع ریسلر کے نام

یونیورسل چیمپئن شپ

فن بیلور اور چیمپئن بروک لیسنر کا 8 منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ کافی دلچسپ ثابت ہوا جس میں جسامت کے لحاظ سے بروک لیسنر سے کمزور نظر آنے والے فن بیلور نے چیمپئن کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ فی بیلور کا ایتھلیٹک ازم بروک لیسنر کے مقابلے میں کافی نمایاں نظر آیا، یہاں تک کہ بیلور نے بروک لیسنر کے مخصوص داﺅ ایف 5 کا کاﺅنٹر ایک ڈی ڈی ٹی سے کرتے ہوئے لگ بھگ کامیابی حاصل کرلی، آخر میں وہ اپنے داﺅ کوپ ڈی گریس لگایا مگر بروک لیسنر نے تین کی گنتی سے پہلے حریف کو ہٹا دیا اور سب میشن لاک لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کے بعد مشتعل لیسنر نے جرمن پلیکسز اور ایف 5 کو بھی اپنے حریف پر آزمایا۔

گریڈ : A-

مینز رائل رمبل میچ

اور یہ مقابلہ بھی پہلے سے فیورٹ سیٹھ رولنز نے جیت لیا جو اب ریسل مینیا 35 میں ممکنہ طور پر یونیورسل چیمپئن بروک لینسر سے مقابلہ کریں گے۔ 58 منٹ تک جایر رہنے والے مقابلے میں اس بار سرپرائز انٹرنس دیکھنے میں نہیں آئی تاہم نمبر 30 انٹری میں آر ٹروتھ کو مارپیٹ کر ویمن ریسلر نیا جیکس کی آمد کافی دلچسپ ثابت ہوئی، ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں یہ چوتھی خاتون تھیں جو مینز رائل رمبل میچ کا حصہ بنی جنہیں رینڈی اورٹن کے آر کے او، رے مسٹریو کے 619 اور ڈولف زیگلر کی سپرکک کو برداشت کرنا پڑا۔ میچ کے آخر میں انجری کے شکار جان سینا کی جگہ لینے والے براﺅن اسٹرومین اور سیٹھ رولنز بچے تھے مگر فاتح ریسلر نے اپنے داﺅ اسٹومپ کے ذریعے مونسٹر امونگ مین کو باہر پھینک دیا۔

گریڈ : A

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

تبصرے (0) بند ہیں