پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اپ ڈیٹ 01 فروری 2019
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی — فوٹو : اے ایف پی
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی — فوٹو : اے ایف پی

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہیں گی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے، لائٹ ڈیزل 75 روپے 3 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ حکومت نے عوام کو سالِ نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافہ

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 67پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 28پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

اس سے قبل 31 اکتوبر 2018 کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں