حکومت کا پی ٹی وی کو بند کرنے کا عندیہ

اپ ڈیٹ 07 فروری 2019
پاکستان ٹیلی ویژن کا خسارہ بڑھ رہا ہے، وزیر اطلاعات — فوٹو  بشکریہ پرو پاکستانی
پاکستان ٹیلی ویژن کا خسارہ بڑھ رہا ہے، وزیر اطلاعات — فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی

حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں پی ٹی وی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینل بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں گزشتہ چند ماہ میں پی ٹی وی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور مالی حالات کو بہتر بنانے میں ناکامی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ پی ٹی وی کا خسارہ بڑھ رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے خسارے میں کمی لانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: میڈیا سرکاری اشتہارات پر انحصار کے بجائے اپنے وسائل خود پیدا کرے، صدر مملکت

وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ پی ٹی وی کو پہلے بھی کئی مرتبہ ہدایات جاری کی گئیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے خسارے سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا بزنس پلان پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاملات اسی طریقے سے چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب سرکاری ٹی وی چینل کو بند کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی بولی جیتنے میں ناکام رہا ہے اور ایک دہائی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ سرکاری چینل پاکستان جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز نشر کرنے میں ناکام رہا۔

فواد چوہدری نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پی ٹی وی کے سیکڑوں ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ پینشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ عوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، تاہم پی ٹی وی انتظامیہ نے مشکلات کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی وی،ریڈیو پاکستان پرعائد سیاسی سینسر شپ ختم کرنے کا دعویٰ

فواد چوہدری نے اپنے خط میں پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ارشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر آپ سمیت کچھ افسران کو پرکشش تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین اور پنشنرز میں خفگی کا عنصر پایا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپنے خط میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر انتظامیہ کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک جامع بزنس پلان تیار کرے۔

تبصرے (6) بند ہیں

KHAN Feb 07, 2019 08:15pm
ہمارے گھریلو صارفین کے 35 اور کمرشل صارفین کے 60 روپے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جارہے ہیں وہ کہاں جارہے ہیں!
یمین الاسلام زبیری Feb 07, 2019 08:22pm
فواد چودھری نے بالکل درست کہا ہے کہ اگر پی ٹی وی اپنا خرچہ خود نہیں اٹھا سکتا تو اسے چلتے رہنے کا کوئی حق نہیں۔ میں پاکستان کے کئی اخباروں میں کام کر چکا ہوں۔ میرا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ ایک صحافی کو ایسے اخبار میں کام نہیں کرنا چاہیے جس کو اشتہار نہیں ملتا۔ بے اشتہار کے اخبار کا ملازم انتظامیہ کا ذاتی ملازم ہو جاتا ہے۔ اس سے زیادہ کیا کہا جائے۔
Nadeem Ahmad Feb 07, 2019 08:47pm
پی ٹی وی کو آپ بند کیسے کرسکتے ہیں ؟ پی ٹی وی کروڑ ں پاکستانیوں کی زات کا حصہ ہے۔ آپ سے اگر ٹھیک نہیں ہوتا اس کا مطلب یہ تو نہیں کے بند کردیں۔ ڈان نیوز کو دے دیں بھائی مجھے ہی دے دیں مگر ایسا مت کریں۔ مطلب جو دماغ میں آیا آپ فرما دیتے ہیں
M Mirza Feb 07, 2019 10:45pm
Every country has a national television. PTV is vital, you cannot just close it. Same is true for Radio Pakistan. Just fix the issues.
An Avid DAWN reader Feb 08, 2019 04:25am
The best solution may be to combine Radio Pakistan and PTV to establish Pakistan Broadcasting Corporation (PBC), just like BBC, CBC or ABC.
naveed Feb 08, 2019 02:45pm
PTV ko Jadeed dor ke takazoon ke mutabik chalaeen Is ke pas jo network hai wo kisi ke pass nahi jo studios waghera heen wo kisi ke pass nahi magar khudara log bhi purane zamane ke heen un se jaan churaeen Merit par chalaeen Chacha bhatejay bhanje nikaleen unho ne dabo diya hai PTV ko aur apni Tareefeen kam dekhaeen dunya meen honay wali ijadat ko dekhaeen