گنی میں نسلی تشدد: چون لاشوں کی شناخت

کوناکری: ایک ڈاکٹرکے مطابق مشرقی افریقہ کی ریاست گنی میں نسلی فسادات میں زندہ جلائے جانے والے چون افراد کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
پیر کے روز جنوبی خطہ میں فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب کولی شہر میں گورزی قبائل سے تعلق رکھنے والے پیٹرول اسٹیشن کے محافظوں نے کونیانکی قبیلہ کے ایک نوجوان پر چوری کا الزام لگا کر مار ڈالا۔
جھڑپیں تیزی سے قریبی صوبائی دارالحکومت این زریکور تک پھیل گئیں، فسادات میں رہائشی مکانات تباہ ہو گئے تھے اور تقریبا اسی افراد زخمی ہو گئے تھے۔
این زریکور ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، اور لاشوں کی شناخت ممکن نہیں تھی کیونکہ کئی کے س تن سے جدا تھے جبکہ دوسرں کے پاس کسی قسم کے شناختی کاغذ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ چون افراد کو انکے شناختی دستاویزات کے ذریعے شناخت کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ لاشیں گورزی اور کونیانکی قبائل کے حوالے کر دی جائینگی۔