ہندوستانی فوج کے ہاتھوں چھ کشمیری مظاہرین ہلاک

شائع July 18, 2013

فائل فوٹو—اے پی
فائل فوٹو—اے پی

سری نگر: ہندوستان کے نیم فوجی اہلکاروں نے کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کرنے والے چھ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

سرکاری حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو سری نگر سے 230 کلومیٹر دور گُول میں پیش آیا-

ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد افراتفری کا عالم تھا، چھ افراد جان سے گئے جبکہ درجن بھر زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کی شام ہندوستانی فوجی رمضان کے مقدس مہینے میں عبادت گزاروں کے بلند آواز میں تلاوت کرنے پر شکایت کرنے کے لیے علاقے کی مسجد میں داخل ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مظاہرین اس واقعہ کے خلاف احتجاج کے لئے جعمرات کی صبح سے ہی بی ایس ایف سٹیشن کے باہر جمع ہوگئے تھے۔

ایک عینی شاہد نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے قریبی گاؤں سے فون پر بتایا کہ بی ایس ایف کے فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے مظاہرین کو چھپنے کی جگہ بھی نہ ملی۔

تبصرے (3) بند ہیں

پاکستان کا ہندوستان فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر اظہار تشویش | Dawn Urdu Jul 19, 2013 06:25pm
[…] جمعرات کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر سے 230 کلومیٹر دور گُول کے علاقے میں کے نیم فوجی اہلکاروں نے کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کرنے والے چھ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ […]
پاکستان کا کشمیریوں کے قتل پر اظہار تشویش Jul 19, 2013 10:44pm
[…] جمعرات کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر سے 230 کلومیٹر دور گُول کے علاقے میں کے نیم فوجی اہلکاروں نے کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کرنے والے چھ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ […]
Kauwa Jul 31, 2013 04:47am
Kudos to you! I hadn't thghuot of that!

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025