• KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Fog 12.2°C
  • ISB: Cloudy 13.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Fog 12.2°C
  • ISB: Cloudy 13.6°C

فون کال پر لوگ پہلا لفظ 'ہیلو' ہی کیوں کہتے ہیں؟

شائع March 3, 2019 اپ ڈیٹ March 4, 2019
اس کی تاریخ کافی دلچسپ ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس کی تاریخ کافی دلچسپ ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

مانیں یا نہ مانیں مگر ہم میں سے بیشتر افراد جب فون کال سنتے ہیں تو سلام کی بجائے جو لفظ سب سے پہلے کہتے ہیں وہ ہے ہیلو۔

مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ دنیا بھر میں لوگ فون کال ریسیو کرنے پر اسی لفظ سے گفتگو کا آغاز کیوں کرتے ہیں؟

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق انگلش زبان میں ہیلو لفظ کی آمد 1827 میں ہوئی تھی اور یہ خیرمقدمی لفظ نہیں تھا بلکہ لوگ اس سے دیگر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کراتے تھے۔

مگر ٹیلیفون گفتگو کے لیے اسے تھامس ایڈیسن نے متعارف کرایا۔

انہوں نے اس زمانے میں ٹیلیفون استعمال کرنے والے افراد پر زور دیا کہ جب وہ کال کا جواب دیں تو ہیلو سے بات شروع کریں۔

تھامس ایڈیسن کے حریف اور ٹیلیفون کے موجد الیگزینڈر گراہم بیل کے خیال میں بہتر لفظ ahoy تھا جو کہ ڈچ لفظ hoi سے اخذ کیا گیا تھا اور اس کا مطلب بھی ہیلو ہی ہوتا ہے۔

مگر خوش قسمتی سے آج کے زمانے میں فون کال سنتے ہوئے یہ لفظ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ تھامس ایڈیسن نے خیرمقدمی لفظ کے طور ہیلو کو تجویز کیا۔

اس زمانے میں ٹیلیفون کو ماڈرن واکی ٹاکی سمجھا جاتا تھا ، جس میں کارباری اداروں کے لیے لائن ہمیشہ کھلی رہتی تھی۔

مگر مسئلہ یہ تھا کہ فون کرنے والے کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ دوسری جانب والا کب بات کرنا چاہتا ہے اور اس کے حل کے طور پر ایڈیسن نے ہیلو کو تجویز کیا تھا، تاکہ ہر ایک کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

اور بس پھر کیا تھا یہ لفظ عام ہوگیا بلکہ آج تک دنیا بھر میں لوگ فون کالز موصول کرنے کے بعد عام طور پر پہلا لفظ ہیلو ہی بولتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Mar 04, 2019 12:58pm
Nice

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025