• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Cloudy 12.9°C
  • ISB: Cloudy 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Cloudy 12.9°C
  • ISB: Cloudy 13.3°C

بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند

شائع March 5, 2019
سوشل میڈیا پر بھارتی صارف نے الزام لگایا ہے کہ ویب سائٹ کانگریس نے ہیک کی اور اب ووٹنگ مشین بھی ہیک کی جائے گی۔
 — فائل فوٹو/ڈان
سوشل میڈیا پر بھارتی صارف نے الزام لگایا ہے کہ ویب سائٹ کانگریس نے ہیک کی اور اب ووٹنگ مشین بھی ہیک کی جائے گی۔ — فائل فوٹو/ڈان

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔

آج صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں ’بوہیمین ریپسوڈی‘ کا گانا بھی لگایا۔

ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا کہ ’نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے‘۔

ویب سائٹ کے ہیک ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے اس کے اسکرین شاٹ بھی لگائے۔

ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی ویب سائٹ پر بالآخر کچھ سچ بھی آ ہی گیا۔

ایک اور بھارتی صارف راجت شری گرو نے ویب سائٹ کے ہیک ہونے کا الزام کانگریس پر لگاتے ہوئے کہا کہ ’آج بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہے، کچھ دن بعد انتخابات کے وقت الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہیک کریں گے یہ کانگریس والے‘۔

انہوں نے کانگریس جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سدھریں گے نہیں۔

بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ویب سائٹ کو بند کردیا گیا۔

تاہم بی جے پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویب سائٹ کی ہیکنگ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ دیودا کا کہنا تھا کہ ’بھائیوں اور بہنوں اگر آپ ابھی بی جے پی کی ویب سائٹ نہیں دیکھ رہے تو آپ کچھ کھو رہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026