پیپلز پارٹی کا حکومت پر قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا الزام

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2019
خاموش تماشائی بن کر بیٹھا نہیں رہ سکتا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
خاموش تماشائی بن کر بیٹھا نہیں رہ سکتا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت پر حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والی ہم آہنگی کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کردیا۔

سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو اپنی سرحدوں پر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حکمران غیر ضروری امور میں الجھے رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی میں غیر ضروری مسائل پر ہلچل پیدا کی گئی جبکہ وزرا وہاں متنازع بیان دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کریں گے۔

مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم کی بقا کیلئے لانگ مارچ کرنے کو تیار ہوں، بلاول بھٹو

صوبہ پنجاب کے ہر ٹاؤن میں دورے کے لیے اپنے پلان کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ خاموش تماشائی کی طرح بیٹھے نہیں رہیں گے کیونکہ حکومت اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کے دوران بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کریں گے جبکہ پریس کلبز اور دیگر پلیٹ فارمز کا بھی دورہ کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ پنجاب اسمبلی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی قومی مفاد کے معاملے کو اٹھائے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے قوم کا وقت ضائع کرنے سے روکا جائے ساتھ ہی غیر ضروری معاملات میں الجھا کر کارروائی موخر کرنے کے رجحان سے ایوان کو ہائی جیکنگ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

علاوہ ازیں بلاول ہاؤس کے باہر پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزرا کے متنازع بیانات نے ملک میں اپوزیشن پارٹیوں کی کوششوں سے بننے والے ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم جنرل عمر کے بیٹے (اسد عمر) کی قومی اسمبلی میں تقریر سے قوم، میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے پیدا ہونے والے قومی اتحاد کو تباہ کردیا۔

انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی (تھر میں اپنی تقریر) میں یہی رویہ اپنایا جو قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بلاول کو سیاست کیلئے زرداری کے بجائے بھٹو بننا پڑے گا'

قمرزمان کائرہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کے خلاف گہری سازش ہورہی تھی لیکن عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے اسے ناکام بنا دیا۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران (اپوزیشن) کے لوگوں کو گالی دینا اپنی کامیابی تصوری کر رہے ہیں، تاہم اس رویہ کے باوجود پیپلز پارٹی ملک کے قومی مفاد میں حکومت کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ ماضی میں این آر او مانگا تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرے گی۔


یہ خبر 11 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں