’کیپٹن مارول‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی

فلم دنیا بھر میں کامیاب ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم دنیا بھر میں کامیاب ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

شائقین کو پاکستان سینما گھروں میں ہولی وڈ کی مشہور فینٹیسی فلم کیپٹن مارول کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار تھا تاہم اب سینما مالکان نے بری خبر کا اعلان کردیا ہے۔

چند روز قبل ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ پاکستانی سینما گھروں میں فلم کیپٹن مارول کی ریلیز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب ایک نئی خبر سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون سپر ہیرو فلم نے تاریخ رقم کردی

سنی پیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہولی وڈ فلم کیپٹن مارول اب پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

یہ اعلان انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے پاکستان میں فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دیے ہیں‘۔

مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس پہلی خاتون سپر ہیرو فلم میں 28 سالہ اداکارہ بری لارسن نے سپر ہیرو کا روپ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کیپٹن مارول’ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک خاتون

فلم کی کہانی بری لارسن یعنی کیپٹن مارول کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد گھومتی ہے، وہ اگرچہ ایئر فورس کی پائلٹ بنتی ہیں، تاہم جلد ہی اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ عام خاتون پائلٹ سے بڑھ کر ہیں۔

فلم کو دنیا بھر میں 8 مارچ کو ریلیز کردیا گیا تھا، جس کے بعد کیپٹن مارول نے دنیا بھر سے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرکے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ajaz Mar 14, 2019 07:45pm
Bad news for Pakistani fans, must be some other reasons.