سندھ پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرانے کی منظوری

27 مارچ 2019
آئی جی سندھ کلیم امام کے مطابق وردی میں تبدیلی کا مقصد پولیس کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے— تصویر بشکریہ سندھ پولیس
آئی جی سندھ کلیم امام کے مطابق وردی میں تبدیلی کا مقصد پولیس کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے— تصویر بشکریہ سندھ پولیس
سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا نئی وردیوں کے ساتھ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ سنددھ پولیس
سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا نئی وردیوں کے ساتھ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ سنددھ پولیس

سندھ پولیس کے سربراہ ڈاکٹر کلیم امام کی تجویز پر حکومت سندھ نے پولیس کی نئی وردی متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وردی میں تبدیلی کی وجہ پولیسنگ کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے اسے عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز مقصود احمد نے نئی وردیوں کی تعارفی تقریھب کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ وردی مقامی موسم کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

سندھ پولیس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس یونیفارم کی فراہمی کا واحد ادارہ ندھ پولیس ہو گا تاکہ کپڑے، سلائی اور رنگ کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی سپلائرز اور دکانداروں کو یونیفارم بیچنے یا اس کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

ابتدائی طور پر یونیفارم کو سندھ پولیس کے پانچ یونٹ میں متعارف کرایا جائے گا جس میں ٹریفک پولیس، سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹون، فارنسک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس شامل ہے۔

یونیفارم کچھ اس طرح کا ہو گا

ٹریفک پولیس افسران کی شرٹ سفید، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی آدھی آستین کی سفید شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

افسران کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل کی آدھی آستین کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Mar 27, 2019 04:54pm
ایک اہلکار کے یونیفارم کی قیمت کتنی ہے؟