ہارر فلموں کو دیکھنا متعدد افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے اور اس حوالے سے کونجیورنگ سیریز قابل ذکر ہے۔

اب کونجیورنگ یونیورس کی اسپن آف سیریز اینابیل کا تیسرا حصہ جلد ریلیز ہونے والا ہے جس کی پہلی جھلک بھی دہشت زدہ کردینے کے لیے کافی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر جیمز وان نے اینابیل تھری یا اینابیل کمز ہوم کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا یہ فلم کونجیورنگ یونیورس کا اگلا باب ہے۔

اس پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینابیل ایڈ وارن کے گھر کے کمرے کی الماری میں بند ہے اور اس کے چہرے پر دہشت زدہ کردینے والی مسکراہٹ پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس کے نیچے ایک جوکر کا آدھا چہرہ ایک باکس سے باہر نکل رہا ہے۔

اس فلم میں کنجورنگ کے دونوں مرکزی کردار ایعنی ایڈ وارن (پیٹرک ولسن) اور لورین وارن (وئرا فارمیگا) بھی موجود ہیں مگر اس بار اینابیل کا شکار ان کی 10 سالہ بیٹی ہوگی۔

اس فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایڈ اور لورین وارن سمجھتے ہیں کہ آسیب زدہ گڑیا کو اپنے گھر کے کمرے میں بند کرکے وہ اس سے لوگوں کو بچا سکیں گے مگر ایک رات اینابیل اس کمرے میں بری روحوں کو جگا دیتی ہے اور ان سب کی نظر ایک نئے ہدف پر ہوتی ہے جو کہ وارن خاندان کی 10 سالہ بیٹی اور اس کے دوست ہیں۔

اس فلم کی کہانی اور ہدایات گیری ڈایوبرمین نے دی ہیں جبکہ جیمز وان نے ان کے ساتھ مل کر اسکرین پلے تحریر کیا ہے۔

یہ فلم دنیا بھر میں 28 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

اس سیریز کی پہلی فلم اینابیل 2014 میں ریلیز ہوئی، جبکہ 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں