امریکا: جب 61 سالہ خاتون نے بیٹے کے بچے کو جنم دیا

01 اپريل 2019
سیسائل ایلج نے آخری بار 30 سال قبل بچے کو جنم دیا تھا—فوٹو: مدر ڈاٹ لے
سیسائل ایلج نے آخری بار 30 سال قبل بچے کو جنم دیا تھا—فوٹو: مدر ڈاٹ لے

گذشتہ کچھ عرصے میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔

گذشتہ ماہ 27 مارچ کو بنگلہ دیش کی ایک خاتون نے پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور اس واقعے نے سب کو حیران کردیا تھا۔

2018 کے آخری مہینے دسمبر میں بھی برازیل کی ایک خاتون نے مردہ ڈونر کی عطیہ کردہ بچے دانی کی مدد سے بچے کو جنم دیا تھا۔

یہ واقعہ بھی پہلا واقعہ تھا جب کسی خاتون میں مردہ ڈونر کی بچے دانی ٹرانس پلانٹ کی گئی۔

اس سے قبل 2017 اور 2016 میں دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خواتین کی جانب سے بھی بچوں کی پیدائش کی خبروں نے ماہرین کو حیران کردیا تھا۔

اب امریکا کی ایک 61 سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کے بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔

طب کی دنیا میں یہ بھی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس سے عوام کے ساتھ ساتھ کئی ماہرین بھی حیران ہیں۔

پوتی کو جنم دینے والی خاتون بیٹے، مخنث بہو اور اس کی بہن کے ہمراہ—فوٹو: مدر ڈاٹ لے
پوتی کو جنم دینے والی خاتون بیٹے، مخنث بہو اور اس کی بہن کے ہمراہ—فوٹو: مدر ڈاٹ لے

امریکی نشریاتی ادارے ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق 61 سالہ سیسائل ایلج نے اپنے بیٹے 32 سالہ میتھیو ایلج کے بچے کو جنم دیا۔

رپورٹ کے مطابق 61 سالہ خاتون نے کچھ دن قبل ہی اپنی پوتی اوما ایلج کو جنم دے کر بیک وقت دادی اور والدہ بن گئیں۔

لڑکی کو جنم دینے والی 61 سالہ خاتون کے گھر اس سے قبل 30 برس پہلے آخری بچے کی ولادت ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سیسائل ایلج اپنے بیٹے میتھیو ایلج اور ان کی اہلیہ ایلیئٹ ڈوٹری کے کہنے پر اپنی پوتی کو جنم دینے کے لیے راضی ہوئیں۔

خیال رہے کہ 32 سالہ میتھیو ایلج کی 29 سالہ اہلیہ ایلیئٹ ڈوٹری مخنث ہیں۔

سیسائل ایلج کے بیٹے نے کچھ عرصہ قبل ہی شادی کی تھی، تاہم ان کی اہلیہ کے مخنث ہونے کی وجہ سے بچوں کی پیدائش ممکن نہیں تھی، اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے بچے کی پیدائش کا مشورہ تھا۔

ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے—فوٹو: بز فیڈ
ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے—فوٹو: بز فیڈ

رپورٹ کے مطابق میتھیو ایلج چو نکہ معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے ملازم تھے جبکہ ان کی اہلیہ بھی کم آمدنی والی ہیئر اسٹائلسٹ ہیں، اسی وجہ سے ان کے پاس سروگیسی کے لیے رقم نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ ڈونر کی عطیہ کردہ بچہ دانی سے دنیا میں پہلی بار بچے کی پیدائش

سروگیسی کی رقم نہ ہونے کے باعث میتھیو ایلج نے بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار اپنی والدہ سے کیا، جنہوں نے ان کے بچے اور اپنے پوتے کو جنم دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سروگیسی کا عمل شروع کرنے سے قبل سیسائل ایلج کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کے لیے 61 سالہ خاتون کے بیٹے کے اسپرم لے کر ان کی اہلیہ کی بہن (یعنی سالی) سے بچوں کی پیدائش کے انڈے لیے گئے اور ٹھیک 9 ماہ بعد سیسائل ایلج نے مارچ میں ایک بچی کو جنم دیا۔

بچی کا والد اپنی مخنث اہلیہ اور نوزائدہ بیٹی کے ہمراہ—فوٹو: مدر ڈاٹ لے
بچی کا والد اپنی مخنث اہلیہ اور نوزائدہ بیٹی کے ہمراہ—فوٹو: مدر ڈاٹ لے

تبصرے (0) بند ہیں