اورماڑہ کے قریب پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 1000 کلو حشیش پکڑ لی

05 اپريل 2019
مزید کارروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
مزید کارروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ

پاک بحریہ نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے ٹاؤن اورماڑہ کے قریب گورحد کے مقام پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تعاون سے آپریشن کرکے تقریباً ایک ہزار کلوگرام حشیش پکڑ لی۔

پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں پکڑی گئی حشیش کی مالیت تقریباً ڈھائی ارب روپے ہے۔

حشیش کو اسمگلنگ کر کے سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔

مزید کارروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا کامیاب انعقاد پاکستان کے سمندری علاقے میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف پاک بحریہ کے سرگرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں