• KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C
  • KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C

فیصل قریشی ’بادشاہ‘ اور ایمان علی ’بیگم‘

شائع April 13, 2019 اپ ڈیٹ April 13, 2019 04:55pm
یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں یہ دونوں اداکار ساتھ کام کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں یہ دونوں اداکار ساتھ کام کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

اداکار فیصل قریشی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے شوبز میں اپنی ایک کامیاب پہچان بھی بنالی ہے، تاہم اب وہ کیریئر کے اس موڑ پر کچھ نیا کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

فیصل قریشی بہت جلد ایک ویب سیریز کے ساتھ ڈجیٹل دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

وہ اپنی پہلی ویب سیریز میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جو رافع راشدی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

اس ویب سیریز کا نام ’بادشاہ بیگم‘ رکھا گیا ہے۔

View this post on Instagram

#wajidkhanstylist #imanali#new haircut

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on

ڈان سے بات کرتے ہوئے فیصل قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ابھی ہم نے اس سیریز پر کام کرنا شروع کیا ہے، اس کے اسکرپٹ اور کرداروں پر کام کیا جارہا ہے، میں بہت پرجوش ہوں، ایمان اور میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، جبکہ اس سیریز کی کاسٹ میں گوہر رشید اور عمران اشرف بھی موجود ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’اس سلسلے میں ہم لوگ کافی عرصے سے بات کررہے تھے لیکن آخر کار اب اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے اور میں بےحد خوش ہوں‘۔

ویب سیریز ’بادشاہ بیگم‘ بھائی بہنوں کے درمیان جھگڑوں کی کہانی ہے، اس میں خاندانی سیاست، صنفی تفریق اور مردوں کی حکومت دکھائی جائے گی۔

View this post on Instagram

Gee

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on

فیصل قریشی کا کردار اس سیریز کا ولن ہوگا۔

اس ویب سیریز کا اسکرپٹ سجی گل نے تحریر کیا ہے۔

رپورٹس ہیں کہ اس کی ریلیز رواں سال اکتوبر کے بعد ہوگی، تاہم فی الحال اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026