داعش کے سربراہ کی 5 سال میں پہلی مرتبہ ویڈیو جاری

30 اپريل 2019
داعش کے میڈیا ادارے الفرقان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں داعش کے سربراہ کو دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ/اے پی
داعش کے میڈیا ادارے الفرقان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں داعش کے سربراہ کو دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ/اے پی

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 5 سال میں پہلی مرتبہ ان کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں منظر عام پر آگئے۔

یہ بات واضح نہیں کہ یہ فوٹیج کہاں بنائی گئی تاہم بغدادی نے ویڈیو میں مشرقی شام کے علاقے باغوز میں ہونے والی طویل جنگ کے بارے میں بات کی جس کا گزشتہ ماہ اختتام ہوا تھا۔

ویڈیو میں انہیں ایک گدے پر بیٹھ کر 3 افراد، جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں، سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ کے سر کی قیمت 3 ارب روپے مقرر

ان کا کہنا تھا ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی ہے تاہم داعش کا مغرب کے خلاف آپریشن طویل جنگ کا حصہ ہے، داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ لے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس جنگ کے بعد اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘۔

ویڈیو میں 47 سالہ ابو بکر البغدادی کو لمبی اور گھنی داڑھی میں دیکھا گیا، انہیں نرم لہجے میں رک رک کر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکر بغدادی کا نائب امریکی حملے میں ہلاک

اس سے قبل وہ 2014 میں موصل میں آخری مرتبہ عوام کے سامنے نظر آئے تھے جہاں انہوں نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد متعدد بار ان کے قتل اور زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اس کے علاوہ عراق کی جانب سے داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے کے اعلان کے 8 ماہ بعد گزشتہ برس اگست میں ابو بکر البغدادی کی آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Babu Apr 30, 2019 04:42pm
Looks Pale and Tired.