علی ظفر نے اگر معاف کر بھی دیا تو میں ایسا نہیں کر پاؤں گی، اہلیہ

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2019
علی ظفر اور عائشہ فضلی کی شادی 2009 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی ظفر اور عائشہ فضلی کی شادی 2009 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی دو نامور شخصیات گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ صرف عدالت تک ہی محدود نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی لڑا جارہا ہے اور اب علی ظفر کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے حق میں سامنے آگئیں۔

گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر پر لگائے جنسی ہراسان کے الزام کا جواب دیا، جبکہ انہوں نے میشا شفیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کے نمائندوں سے بات کی مگرمثبت جواب نہیں ملا، میشا شفیع

عائشہ علی کا اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’میں نے، میرے شوہر نے اور میری فیملی نے جو کچھ برداشت کیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، انٹرنیٹ پر مذاق اڑانا اور قریبی دوستوں کا دھوکا دینا، ان سب سے آنکھیں کھل گئی ہیں‘۔

علی ظفر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’علی ظفر نے اگر معاف کر بھی دیا تو میں ایسا نہیں کر پاؤں گی‘۔

جبکہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں FaceTheCourtMeeshaShafi# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سال اپریل میں گلوکار علی ظفر پر انہیں ایک جیمنگ سیشن کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جو ان کے قریبی دوست بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع سوشل میڈیا پر جھوٹا الزام لگانے کے بجائے میرے خاندان کو شکایت کرتیں، علی ظفر

میشا شفیع نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ 'مجھے اپنے انڈسٹری کے ایک ساتھی علی ظفر کے ہاتھوں ایک سے زائد جسمانی طور پر جنسی ہراساں ہونے کا سامنا ہوا، یہ واقعات اس وقت نہیں ہوئے جب میں نوجوان تھی یا انڈسٹری میں نئی تھی، بلکہ ایسا اس وقت ہوا جب میں ایک کامیاب خاتون بن چکی تھی جو کہ اپنے خیالات بیان کرنے کے لیے جانی جاتی تھی، ایسا میرے ساتھ اس وقت ہوا جب میں 2 بچوں کی ماں بن چکی تھی'۔

جس کے فوری بعد علی ظفر سے ان الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے میشا شفیع کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا تھا کہ 'میں میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے ہراساں کیے جانے کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں اس معاملے کو عدالت میں لے جاﺅں گا اور اس کا سامنا پروفیشنلی اور سنجیدہ انداز سے کروں گا، سوشل میڈیا پر جوابی الزامات عائد کرکے اس تحریک، اپنے خاندان، اپنی انڈسٹری اور اپنے مداحوں کی تحقیر نہیں کروں گا۔ میں سچ پر یقین رکھنے والا ہوں جو ہمیشہ غالب ثابت ہوتا ہے'۔

بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کی، جس کے بعد علی ظفر نے بھی گلوکارہ کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

اب دونوں کا کیس لاہور کی سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کو تین ماہ کے اندر گواہوں کی جرح کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

M. Saeed Apr 30, 2019 11:46pm
Harassment event between them has taken a very ugly turn.
white noise May 01, 2019 02:43am
using wife to prove his innocence !!! now where I have seen this before.. I wonder