عراق میں خود کش دھماکہ, بیس افراد ہلاک

شائع July 19, 2013

رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔

بعقوبہ: پولیس کرنل کیمطابق عراق کے شہر الوجہیہ میں مسجد ابو بکر صدیق میں نماز جمعہ میں دورانِ خطبہ ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا، دھماکہ کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک ڈاکٹر نے دھماکے میں اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی سینن غالب نے بتایا کہ وہ مسجد کی مرکزی دروازے پر بیھٹا ہوا تھا جب ایک زور دار دھماکہ ہوا، بعد میں اسے قریبی شہر بعقوبہ کے ہسپتال پہنچایا گیا اور اس کی ٹانگ شدید زخمی تھی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے عمر مندھیر جو ہسپتال میں زیر علاج ہے نے بتایا کہ میں امام کے قریب ہی بیٹھا ہوا تھا اور مسجد درجنوں افراد سے بھری ہوئی تھی، جب ایک زور دار دھماکہ ہوا، اور چاروں طرف اندھیرا چھا گیا، اس نے بتایا کی دھماکے سے میری ٹانگ زخمی ہوئی۔

اس نے بتایا کہ بعد میں میں نے اپنے آپ کو ہسپتال میں پایا، میرے ساتھ زخمی ہونے والے افراد رو رہے اور چلارہے تھے۔

بعقوبہ کے قریبی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے مختلف حملے کیئے گئے ہیں۔

اسی طرح مقدادیہ میں منگل کے روز سنی مسلک کے نمازیوں کو اس وقت بم سے نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے باہر نکل رہے تھے،جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں شدت پسند شیعہ اور سنی مسلک کی مسجدوں کو ہدف بناتے رہے ہیں، گزشتہ برسوں میں فرقہ ورانہ تنازعات میں تقریباً دسیوں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکےہیں۔

عراق کے سینیئر سیاستدان اور مذہبی رہنما تشدد کی تازہ لہر کے حوالے سے خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025