گیم آف تھرونز کی پری سیکوئل سیریز بنیں گی

گیم آف تھرونز کا آغاز 2011 میں ہوا تھا—اسکرین شاٹ
گیم آف تھرونز کا آغاز 2011 میں ہوا تھا—اسکرین شاٹ

شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے یوں تو آخری سیزن کی 4 قسطیں بھی جاری کردی گئیں۔

تاہم اب ڈرامے کے لکھاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ بی او کی ٹیم ڈرامے کی پری سیکوئل سیریز بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 14 اپریل کو جاری کی گئی تھی اور یہ پہلے ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ’گیم آف تھرونز‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ

تاہم ڈرامے کی ٹیم نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی، لیکن اب ’گیم آف تھرونز‘ کی کہانی لکھنے والے لکھاری نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ٹیم ڈرامے کی پری سیکوئل پر کام کر رہی ہے۔

گیم آف تھرونز کی تین پری سیکوئل سیریز بنیں گی، جارج آر آر مارٹن—فائل فوٹو: ڈیڈ لائن
گیم آف تھرونز کی تین پری سیکوئل سیریز بنیں گی، جارج آر آر مارٹن—فائل فوٹو: ڈیڈ لائن

’گیم آف تھرونز‘ کی کہانی لکھنے والے جارج آر آر مارٹن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ایچ بی اور مل کر ڈرامے کی اسپن آف سیریز پر کام کر رہے ہیں اور ڈرامے کی تین اسپن آف سیریز بنائیں جائیں گی۔

یعنی اب پہلی بار شائقین اسکرین پر گیم آف تھرونز کی اصل کہانی دیکھ سکیں گے۔

اسپن آف سیریز یا پری سیکوئل سیریز میں ڈرامے یا فلم کی کہانی کا آغاز دکھایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: گیم آف تھرونز‘ کے اختتامی سیزن میں برف اور آگ کا سمندر

پری سیکوئل میں شائقین کو دکھایا جاتا ہے کہ اب تک جو انہوں نے ڈرامہ یا فلم دیکھی وہ دراصل مکمل کہانی نہیں تھی بلکہ اس ڈرامے یا فلم کی اصل کہانی کا آغاز یہاں سے ہوا تھا۔

گیم آف تھرونز کے شائقین اگرچہ ڈرامے کے کرداروں کا مستقبل دیکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور انہیں یہ پریشانی لگی رہتی ہے کہ ڈرامے کا اختتام کیسے ہوا۔

یہ پہلےہی کہا جا رہا تھا کہ ڈرامے کا سیکوئل بنایا جائے گا—اسکرین شاٹ
یہ پہلےہی کہا جا رہا تھا کہ ڈرامے کا سیکوئل بنایا جائے گا—اسکرین شاٹ

تاہم اب ڈرامے کی ٹیم شائقین کو گیم آف تھرونز کا اختتام دکھانے کے بجائے اس ڈرامے کے کراروں کے آغاز کی کہانی دکھائےگی اور بتائی گی کہ کس کردار کی کہانی کی شروعات کہاں سے اور کیوں ہوئی تھی۔

جارج آر آر مارٹن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گیم آف تھرونز کے اسپن آف سیریز کی تین میں سے ایک سیریز کی شوٹنگ رواں برس کے اختتام سے ہی شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے کرداروں کے پسندیدہ موت کے مناظر

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں گیم آف تھرونز کی مزید 2 پری سیکوئل سیریز بھی بنائی جائیں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہر سیریز میں کتنی قسطیں شامل ہوں گی۔

ڈرامے کا آٹھواں سیزن آخری سیزن ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے کا آٹھواں سیزن آخری سیزن ہے—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی جارج آر آر مارٹن نے ڈرامے کے اداکاروں سے متعلق بھی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم انہوں نے مداحوں کو کہا کہ وہ گیم آف تھرونز سے متعلق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا آغاز 2011 میں ہوا تھا اور 2017 میں اس کا ساتواں سیزن جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں