• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار سادگی مہم سے 63 کروڑ روپے کی بچت

شائع May 30, 2019 اپ ڈیٹ June 10, 2019
ایوان کے کل بجٹ کا 18 فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا۔ — فائل فوٹو: اے پی پی
ایوان کے کل بجٹ کا 18 فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا۔ — فائل فوٹو: اے پی پی

اراکین قومی اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کرلی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر ایوان زیریں میں کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد جاری ہے۔

مذکورہ مہم کے ذریعے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر بچت دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: سادگی مہم: وزیر اعظم ہاؤس کی 102 میں سے 61 گاڑیوں کی نیلامی مکمل

قومی اسمبلی آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچالیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مذکورہ سادگی مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا اور بتایا کہ ایوان کے کل بجٹ کا 18 فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا۔

مذکورہ رقم اراکین اسمبلی کے تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات میں کفایت شعاری کی مد سے بچائی گئی جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دورں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں 23 لاکھ روپے میں نیلام

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس کی ترقی میں تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024