• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

روبرٹ پیٹنسن 'بیٹ مین' بن گئے

شائع June 3, 2019
ہولی وڈ اداکار روبرٹ پیٹنسن بہت جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ہولی وڈ اداکار روبرٹ پیٹنسن بہت جلد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکار روبرٹ پیٹنسن اپنی فلموں میں اکثر رومانوی کرداروں میں نظر آتے ہیں تاہم اب وہ کچھ نیا کرنے جارہے ہیں۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق روبرٹ پیٹنسن بہت جلد بیٹ مین کا روپ اپنالیں گے، کیوں کہ انہوں نے سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی بیٹ مین' سائن کرلی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اداکار نے حال ہی میں اس فلم میں کام کرنے کی حامی دی ہے۔

یاد رہے کہ روبرٹ سے قبل بیٹ مین کی ماضی میں ریلیز ہونے والی دو فلموں میں اداکار بین افلیک نے مرکزی کردار نبھایا تھا، تاہم ان کا کام شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

نئی بیٹ مین فلم کی پروڈکشن کا کام جلد شروع ہوجائے گا، اس فلم کی ہدایات میٹ ویوز دیں گے، جبکہ وہ ڈائلن کلارک کے ساتھ اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن بھی کررہے ہیں۔

اب تک یہ تو نہیں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا، تاہم اسے سال 2021 میں 25 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024