پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اپ ڈیٹ 11 جون 2019
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے نصف سنچری بنا دی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے نصف سنچری بنا دی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا سب بڑا اسکور 348 رنز اسکور کیا لیکن ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے گزشتہ میچ کی بدترین کارکردگی سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر اور معین خان کی لفظی جنگ شدید تر ہو گئی

بابراعظم، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 2007 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 349 رنز بنائے تھے تاہم 348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

محمد حفیظ نے میچ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری 39 گیندوں پر بنائی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برینڈن مک کولم نے ورلڈکپ کے تمام میچوں کی پیشگوئی کردی

1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور قومی ٹیم کو فتھ سے ہمکنار کرایا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کی سنچری کے بغیر پاکستان کا کسی میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

مسعود Jun 04, 2019 01:25am
اور انگلینڈ کی شکست سے کرکٹ ورلڈ کپ کی ہسٹری میں یہ پہلی مرتبہ ہُوا کہ کوئی ٹیم اپنے دو کھلاڑیوں کی سنچریوں کے باوجود فتح سے ہمکنار نہ ہو سکی۔