اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل

تشویش ناک حالت کے باعث اداکارہ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تشویش ناک حالت کے باعث اداکارہ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذہین طاہرہ کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد فوری طور پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ذہین طاہرہ کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

نامور پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ذہین طاہرہ کی تصویر شیئر کی، جبکہ مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

اداکارہ اینجلینا ملک نے بھی ذہین طاہرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ذہین نے ان کی اچھے برے ہر وقت میں مدد کی اور آج انہیں سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں۔

وہ پی ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامے 'خدا کی بستی' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

ذہین طاہرہ نے خالہ خیرن، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، سمیت لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں