مصر میں بس حادثہ، 15 فوجیوں سمیت 16 ہلاک
قاہرہ: مصر میں بحیرہ روم کے نزدیک ہائی وے پر اتوار کے روز ایک بس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق، حادثہ قاہرہ اور ساحلی شہر اسکندریہ کے درمیانی راستے میں پیش آیا۔ فوجی رمضان کے مہینے میں چھیٹیوں پر جارہے تھے اور منزل پر پہنچ کر اپنے اہل خانہ سے ملنے والے تھے۔
ایک افسرے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مرنے والوں میں سے 15 فوجی تھے جبکہ ایک بس ڈرائیور تھا۔ واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مصر میں سڑک پر ہونے والے حادثات عام بات ہے جسکی وجہ وہاں کی سڑکیں اور ٹریفک قوانین کا عدم نفاذ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 2012ء کے اعداد و شمار کے مطابق، مصر میں ہر سال 12000 افراد ٹریفک حادثوں میں مارے جاتے ہیں۔