روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

شائع July 21, 2013

 

۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔

ماسکو: روس کے شمالی بعید علاقے میں اتوار کے روز کم از کم دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ہیلی کاپٹر نے غیر طے شدہ ہنگامی لینڈنگ کی۔

حکام کے مطابق، یوروکاپٹر120 کے مرمانسک علاقے میں کولہ خطے کے شمال میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل ہی مشکلات میں گھر جانے کا اشارہ موصول ہوا تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوگئے اور متوقع طور پر یہ لوگ ہیلی کاپٹر پر سوار مسافروں کی بجائے زمین پر موجود لوگ کچلنے سے مارے گئے ہیں۔

روس کے ہوابازی کے ادارے روزا ویاتستیا کے ایک ذریعہ نے ریانووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٹیک آف کے بعد ہیلی کاپٹر نے ہچکولے لینا شروع کردئیے اور گر گیا۔

ان کے مطابق، زمین پر موجود تین افراد جو زخمی ہوگئے تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025