ٹیلر سوئفٹ نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا—فوٹو: فوربز
ٹیلر سوئفٹ نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا—فوٹو: فوربز

معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔

فوربز نے رواں برس فہرست میں ریکارڈ 100 افراد کو شامل کیا ہے، جس میں ایشیا سمیت دنیا کے تمام خطوں کے فنکار، اسپورٹس سلیبرٹی، فیشن اور میڈیا سے وابستہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کمائی کرنے والی شخصیات میں امریکا کی شخصیات بازی لی گئیں جب کہ برطانیہ و یورپ کی شخصیات دوسرے نمبر پر رہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جنوبی ایشیا سے صرف بھارت کی ایک شخصیت شامل ہے جب کہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

اس بار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں امریکی گلوکارہ 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ سر فہرست ہے جب کہ اس فہرست میں بولی وڈ کے واحد اداکار اکشے کمار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ ایک سال میں 18 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کی 100 شخصیات میں 33 ویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی کمائی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ماڈل کایلی جینر بھی ٹیلر سوئفٹ سے پیچھے رہ گئیں جب کہ کم کارڈیشن، لیڈی گاگا، ریانا، جسٹن بیبر، جینیفر لوپیز، جے کے رولنگ، جے زی اور بیونسے جیسی شخصیات بھی زیادہ کمائی کرنے والی پہلی 10 شخصیات میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

فوربز کے مطابق دنیا کی 100 شخصیات نے گزشتہ ایک سال میں ٹیکس دینے کے بعد 6 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی معروف شخصیات

اکشے کمار 33 ویں نمبر

اکشے کمار 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والے واحد بولی وڈ اداکار ہیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی
اکشے کمار 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والے واحد بولی وڈ اداکار ہیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی

کم کارڈیشن 26 ویں نمبر پر

کم کارڈیشن نے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے—فوٹو: اے ایف پی
کم کارڈیشن نے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے—فوٹو: اے ایف پی

بیونسے 20 ویں نمبر پر

بیونسے نے 12 ماہ میں 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے—فوٹو: گریمی
بیونسے نے 12 ماہ میں 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے—فوٹو: گریمی

جے زی 20 ویں نمبر پر

بیونسے کے شوہر گلوکار جے زی نے بھی 12 ماہ میں 8 کروڑ 10 ڈالر  کی کمائی کی—فوٹو: گریمی
بیونسے کے شوہر گلوکار جے زی نے بھی 12 ماہ میں 8 کروڑ 10 ڈالر کی کمائی کی—فوٹو: گریمی

کرسٹیانو رونالڈو چھٹے نمبر پر

کرسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمانے کے باوجود حریف لیونل میسی سے پیچھے رہے—فوٹو: پلیئنگ فار 91
کرسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمانے کے باوجود حریف لیونل میسی سے پیچھے رہے—فوٹو: پلیئنگ فار 91

لیونل میسی چوتھے نمبر پر

لیونل میسی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمانے والے پہلے اسپورٹس مین ہیں—اسکرین شاٹ
لیونل میسی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمانے والے پہلے اسپورٹس مین ہیں—اسکرین شاٹ

کانیہ ویسٹ تیسرے نمبر پر

کم کارڈیشین کے پارٹنر گلوکار و ریپر کائنے ویسٹ نے 15 کروڑ ڈالر کی کمائی کی—فوٹو: اے ایف پی
کم کارڈیشین کے پارٹنر گلوکار و ریپر کائنے ویسٹ نے 15 کروڑ ڈالر کی کمائی کی—فوٹو: اے ایف پی

کایلی جینر دوسرے نمبر پر

کایلی جینر ارب پتی ہونے کے باوجود کمائی میں دوسرے نمبر پر رہیں اور ان کی کمائی 17 کروڑ ڈالر رہی—فوٹو: اے ایف پی
کایلی جینر ارب پتی ہونے کے باوجود کمائی میں دوسرے نمبر پر رہیں اور ان کی کمائی 17 کروڑ ڈالر رہی—فوٹو: اے ایف پی

ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر

خوبرو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کی—فوٹو: اے ایف پی
خوبرو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کی—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں