'پرے ہٹ لو' کا نیا گانا جس پر رقص کرنے کیلئے سب مجبور ہوجائیں

16 جولائ 2019
فلم پرے ہٹ لو عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم پرے ہٹ لو عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'پرے ہٹ لو' کا ایک اور گانا ریلیز ہوگیا جس کا میوزک سب کو متاثر کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔

'ہائے دل بچارا' اس فلم کا تیسرا گانا ہے جس میں فلم کے مرکزی اداکار شہریار منور اپنی فیملی اور دوستوں کو محظوظ کرانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ گانا سننے والا ہر شخص رقص کرنے پر بھی مجبور ہورہا ہے۔

اس گانے کی گلوکاری جمی خان نے کی ہے جس کو فلم کے ہدایت کار عاصم رضا نے ہی تحریر کیا۔

گانے کے ٹائٹل کو سن کر تو ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اس میں فلم کے اداکاروں کے دل ٹوٹنے کی کہانی کو بیان کیا جائے گا البتہ اس کا میوزک سوچ سے بالکل برعکس ثابت ہوا۔

فلم 'پرے ہٹ لو' میں شہریار منور کے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار نبھارہی ہیں، فلم میں میرا، ماہرہ خان اور کئی نامور پاکستانی اداکار مختصر کرداروں میں بھی نظر آئیں گے۔

فلم 'پرے ہٹ لو' رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں