کوئٹہ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو شیعہ مسلمانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق، پیر کو شہر کے مصروف شاہراہ اقبال ایونیو پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کر دی۔
سینیئر پولیس افسر فیاض سنبل نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں ٹیکسی کا ڈرائیور اور مسافر دونوں ہلاک ہو گئے۔انہوں نے دونوں مقتولوں کا تعلق شیعہ فرقے سے بتایا۔
فیاض کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹیکسی پر گولیاں برسا کر موقع پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم کوئٹہ میں کافی عرصے سے شیعہ بالخصوص ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دو ہزار دو میں حکومتی پابندی کا شکار لشکر جھنگوی ان میں سے کئی فرقہ ورانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں