• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

ہاشم آملا کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع August 8, 2019 اپ ڈیٹ August 15, 2019
ہاشم آملا نے 124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ہاشم آملا نے 124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہاشم آملا نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران گرتی ہوئی فارم اور بڑھتی ہوئی عمر کے سبب آملا نے عالمی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا البتہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے خدواند کریم کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پروٹیز کے اس سفر کا حصہ بنایا جو کسی اعزاز سے کم نہ تھا، اس فسفر کے دوران میں نے کئی سبق سیکھے اور کئی نایاب دوست بنائے۔

124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے آملا نے کہا میں اپنے والدین کی دعاؤں، محبت اور مکمل سپورٹ پر ان کا شکر ادا کرتا ہوں، ان کی بدولت میں اتنے سالوں تک پروٹیز کے لیے کھیل سکا، اس کے ساتھ ساتھ میں اپنی اہلخانہ، دوستوں، کھلاڑیوں اور سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عظیم بلے باز نے کہا کہ مشکل وقتوں نے فینز نے ہمیشہ مجھے قوت بخشی اور کامیابی پر ہمارے ساتھ جشن منایا۔

ہاشم آملا نے اپنے 15سالہ کیریئر کا آغاز نومبر 2004 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے ساتھ کیا البتہ انہیں اپنا ون ڈے اور ٹی20 کیریئر شروع کرنے میں مزید 4سال لگے۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 28سنچریوں کی مدد سے 46.64 کی اوسط سے 9ہزار 282 رنز اسکور کیے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8ہزار 113 رنز بنائے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل ہوا البتہ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے سبب انہوں نے خود ہی قیادت کا منصب چھوڑ دیا تھا۔

گزشتہ کچھ سالوں سے ان کی کارکردگی مسلسل گرتی جا رہی تھی اور وہ حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور 7 اننگز میں صرف 203رنز بنا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024