پاک فضائیہ کے نام ساحر علی بگا کا نیا گانا 'آزاد'

اپ ڈیٹ 16 اگست 2019
ساحر علی بگا کا شمار پاکستان کے بہترین موسیقاروں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ساحر علی بگا کا شمار پاکستان کے بہترین موسیقاروں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے نئے گانے کا نام انہوں نے 'آزاد' رکھا جس کی گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔

اس ویڈیو میں پاک فضائیہ کے مرد اور خواتین افسران کی کارکردگی کو دکھایا گیا۔

اس گانے کو سن کر یہی امید کی جاسکتی ہے کہ اسے مستقبل میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جذبہ حب الوطنی بڑھانے والے پاک فوج اور فضائیہ کے نغمے

یاد رہے کہ ساحر علی بگا نے اس سے قبل آئی ایس پی آر کے تعاون کے ساتھ مل کر ایک گانا تیار کیا تھا جس میں پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

’پاکستان زندہ آباد‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو رواں سال مارچ میں ریلیز ہوا تھا۔

بعدازاں اس نغمے کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے چرالیا تھا، جنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ ساحر علی بگا ایسے نغموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سانگز اور کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

2017 میں سامنے آیا ان کا نغمہ 'تو سلامت وطن' بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں